اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ضلع خیبر کے قبائل سردیوں کے موسم میں نقل مکانی کرتے رہے ہیں، خیبر پختونخوا کے ترجمان اس حوالے سے بے بنیاد بیان بازیوں میں مصروف ہیں۔ منگل کو یہاں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات خیبر پختونخوا اختیار ولی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر …
ضلع خیبر کے قبائل سردیوں کے موسم میں نقل مکانی کرتے رہے ہیں، کے پی حکومت کے ترجمان اس حوالے سے بے بنیاد بیان بازیوں میں مصروف ہیں، عطاء اللہ تارڑ

مزید خبریں
اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ضلع خیبر کے قبائل سردیوں کے موسم میں نقل مکانی کرتے رہے ہیں، خیبر پختونخوا کے ترجمان اس حوالے سے بے بنیاد بیان بازیوں میں مصروف ہیں۔
منگل کو یہاں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات خیبر پختونخوا اختیار ولی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر کے آفریدی اور اکاخیل قبائل دیگر قبائل سے مختلف ہیں، ماضی گواہ ہے کہ ضلع خیبر کے قبائل سردیوں کے موسم میں نقل مکانی کرتے رہے ہیں، یہ قبائل گرمیوں میں واپس تیراہ کے علاقے میں آ جاتے ہیں، خیبر پختونخوا کے ترجمان اس حوالے سے بے بنیاد بیان بازیوں میں مصروف ہیں۔
انہوں نے ایڈورڈ اے مرفی کی کتاب ”دی خیبر“ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب 1899ء میں شائع ہوئی جس میں آفیشل گزیٹیئر کا حوالہ دیا گیا ہے ، اس میں 1880ء میں یہ تحریر کیا گیا ہے کہ مذکورہ قبائل سردیوں میں ہجرت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے، عالمی سطح پر شائع ہونے والی اس کتاب میں اس کا باقاعدہ ذکر موجود ہے، گزیٹیئر سے ہمیں مکمل تاریخ دستیاب ہوتی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ جو سردی ماضی میں اکتوبر میں شروع ہوتی تھی، اب موسمی تبدیلیوں کے باعث اس کا دورانیہ تبدیل ہو چکا ہے، اس وقت جنوری کے آخر میں برف باری ہو رہی ہے حالانکہ ماضی میں نومبر میں برف باری ہو جاتی تھی، موسمی حالات میں یہ تبدیلیاں کلائمیٹ چینج کے باعث سامنے آئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موسم آگے بڑھ رہا ہے، پورا سیزنل شفٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق خیبر کے قبائل رضاکارانہ طور پر جا رہے ہیں۔







