ضلع راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی کے 38 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ رواں ماہ مزید 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں
ضلع راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی کے 38 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ رواں ماہ مزید 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

مزید خبریں
راولپنڈی۔3اکتوبر (اے پی پی):ضلع راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی کے 38 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ رواں ماہ مزید 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے شبہ میں 5 ہزار 46 افراد کی اسکریننگ کی گئی، اس وقت 12 مریض زیر علاج ہیں جن میں 8 تصدیق شدہ کیسز شامل ہیں تاہم ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ راولپنڈی ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق اکتوبر میں اب تک ڈینگی کے 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ستمبر میں 27 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ اگست میں ڈینگی کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔
اتھارٹی کے مطابق ڈینگی کے خاتمے کے لیے ضلع بھر میں 415 آؤٹ ڈور اور 985 ان ڈور ٹیمیں ویکٹر سرویلنس میں مصروف ہیں جبکہ 17 ہزار 859 ہاٹ اسپاٹس رجسٹرڈ کیے گئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں تمام علاقوں میں سروے کا عمل مکمل کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال مچھروں کی افزائش کے خاتمے کے لیے 52 لاکھ 29 ہزار 167 گھروں کی چیکنگ کی گئی جن میں ایک لاکھ 80 ہزار 141 گھروں میں لاروا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ اسی طرح 18 لاکھ 10 ہزار 401 مقامات کی جانچ کے دوران 25 ہزار 39 مثبت مقامات کی نشاندہی کی گئی جبکہ مجموعی طور پر 2 لاکھ 5 ہزار 180 لاروا تلف کیے گئے۔
ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی اور لاروا کی موجودگی پر کارروائی کرتے ہوئے 2 ہزار 798 ایف آئی آرز درج، 686 مقامات سیل اور 2 ہزار 331 چالان کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 31 لاکھ 56 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔







