ضلع لسبیلہ کے 10 ہونہار طلباء و طالبات بیف بلوچستان ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ اسکالرشپ 2025 کے لیے منتخب

ضلع لسبیلہ کے 10 ہونہار طلباء و طالبات بیف بلوچستان ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ اسکالرشپ 2025 کے لیے منتخب

کوئٹہ۔ 12 ستمبر (اے پی پی):بلوچستان ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ کی جانب سے ضلع لسبیلہ کے 10 میٹرک ڈسٹرکٹ ٹاپرز، جن میں 5 طالبات اور 5 طلباء شامل ہیں، کو شہید بینظیر بھٹو میٹرک ڈسٹرکٹ ٹاپرز فُلی فنڈڈ اسکالرشپ 2025 کے لیے میرٹ کی بنیاد پر منتخب کرلیا گیا ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر بیف خالد ماندائی نے تمام منتخب طلباء و طالبات اور ان کے والدین کو اس نمایاں تعلیمی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتخاب ان طلباء کی محنت، قابلیت اور تعلیمی برتری کا اعتراف ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ منتخب طلباء و طالبات اعلیٰ تعلیم کے حصول کے ذریعے مستقبل میں ملک و قوم کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے تعلیم دوست وژن کے تحت بلوچستان ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈمیرٹ، شفافیت اور مساوی مواقع کے اصولوں کے مطابق بلوچستان کے باصلاحیت طلباء و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں معاونت فراہم کر رہا ہے۔