ملتان۔ 25 جنوری (اے پی پی):ریسکیو 1122 کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع ملتان میں 285ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر 264 افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملتان شہرمیں 275، شجاع آباد میں چار اور جلال پور پیر والا میں چھ ایمرجینسیز پیش آئیں ،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد59ہے،
ملتان شہر میں 55، شجاع آباد میں تین اورجلال پور پیر والا میں ایک حادثہ پیش آیا۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں 187میڈیکل ایمرجنسیز میں مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا
،ملتان شہر میں 184 اور جلال پور پیر والا میں تین میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں۔آٹھ کرائم اور 19متفرق ایمرجینسیز پر ریسکیو کیا گیا۔مجموعی طور پر 264افراد کو ریسکیو کیا گیا ،جن میں ملتان شہرمیں 256،شجاع آباد میں تین اور جلال پور پیر والا میں پانچ افراد کو ریسکیو کیا گیا۔