ضلع ملتان میں ریسکیو 1122 نے گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 280افراد کوریسکیو کیا، ترجمان

81
rescue 1122

ملتان۔ 03 مارچ (اے پی پی):ریسکیو 1122 کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع ملتان میں 285ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر 280 افرادکوریسکیوکیاگیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملتان شہر میں268،شجاع آباد میں13 اور جلال پور پیر والا میں چار ایمرجنسیز پیش آئیں،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد57ہے،ملتان شہر میں 48 ،شجاع آباد میں سات اور جلال پور پیر والا میں دو حادثات پیش آئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں 174میڈیکل ایمرجنسیز میں مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں 168، شجاع آباد میں پانچ اور جلال پور پیر والا میں ایک میڈیکل ایمرجنسی اٹینڈ کی گئی۔

چار کرائم اور31متفرق ایمرجنسیز پر ریسکیو کیا گیا۔مجموعی طور پر 280افراد کو ریسکیو کیا گیا،ملتان شہر میں 263،شجاع آباد میں 13 اور جلال پور پیر والا میں چارافراد کو ریسکیو کیا گیا۔