ضلع ملتان میں ریسکیو 1122 نے گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 285افراد کوریسکیو کیا۔ترجمان

67
Rescue 1122

ملتان۔ 17 مارچ (اے پی پی):ریسکیو 1122 کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع ملتان میں 288ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر 285 افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملتان شہر میں275، شجاع آباد میں دس اور جلال پور پیر والا میں تین ایمرجینسیز پیش آئیں ،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد70ہے،ملتان شہر میں 64،شجاع آباد میں چار اور جلال پور پیر والا میں دو حادثات پیش آئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں 185میڈیکل ایمرجنسیز میں مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں 178،شجاع آباد میں پانچ اور جلال پور پیر والا میں دومیڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں۔آٹھ کرائم اور14متفرق ایمرجینسیز پر ریسکیو کیا گیا۔مجموعی طور پر 285افراد کو ریسکیو کیا گیا ،جن میں ملتان شہر میں 271،شجاع آباد میں 11 اور جلال پور پیر والا میں تین افراد کو ریسکیو کیا گیا۔