ضلع ملتان میں ریسکیو 1122 نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 335افراد کوریسکیو کیا، ترجمان

چنیوٹ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ نے13روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کرتے ہوئے16زخمی افراد کو ریسکیو کیا

ملتان۔ 08 مئی (اے پی پی):ریسکیو 1122 کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ضلع ملتان میں 361ایمرجنسیزمیں مجموعی طور پر 335 افرادکوریسکیوکیاگیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان شہر میں342، شجاع آباد میں 14 اور جلال پور پیر والا میں پانچ ایمرجینسیز پیش آئیں،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد94ہے،ملتان شہر میں 86،شجاع آباد میں سات اور جلال پور پیر والا میں ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں 214میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں 204، شجاع آباد میں سات اور جلال پور پیر والا میں تین میڈیکل ایمر جینسیز اٹینڈ کی گئیں۔9 کرائم اور29متفرق ایمرجینسیز پرریسکیو کیا گیا،مجموعی طور پر 335افراد کو ریسکیو کیا گیا، ملتان شہر میں 315،شجاع آباد میں 14 اور جلال پور پیر والا میں 6 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔