ملتان۔ 26 ستمبر (اے پی پی):ریسکیو 1122کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں میں ضلع ملتان میں342ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر329 افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں321،شجاع آباد میں16اورجلال پورپیروالامیں پانچ ایمرجینسیزپیش آئیں، جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد100ہے،ملتان شہر میں92،شجاع آباد میں چھ اورجلال پور پیروالا میں دو ٹریفک حادثات پیش آئے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں197میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں188اورشجاع آباد میں 9 ومیڈیکل ایمرجنسیز اٹینڈ کی گئیں۔23متفرق اور 9 کرائم ایمرجنسیزپرریسکیوکیا گیا۔مجموعی طور پر329افراد کو ریسکیو کیا گیا،ملتان شہر میں298،شجاع آباد میں 22 اورجلال پور پیر والا میں 9 افرادکوریسکیوکیاگیا۔