ضلع ملتان میں ریسکیو1122نےگزشتہ24گھنٹوں کےدوران 316افرادکوریسکیوکیا،ترجمان

100
Rescue 1122
Rescue 1122

ملتان۔ 03 نومبر (اے پی پی):ریسکیو 1122کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں میں ضلع ملتان میں322ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر316 افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں299،شجاع آباد میں 16 اورجلال پورپیروالامیں سات ایمرجینسیز پیش آئیں جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد109ہے،ملتان شہر میں 103،شجاع آبادمیں چار جلال پور پیر والا میں دو حادثات پیش آئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں162میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں150،شجاع آباد میں آٹھ اور جلال پور پیر والا میں چار میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں جبکہ 9 کرائم اور31متفرق ایمرجینسیزپرریسکیوکیا گیا۔مجموعی طور پر316افراد کو ریسکیو کیا گیا،ملتان شہر میں295،شجاع آباد میں 13 اورجلال پور پیر والا میں آٹھ افراد کوریسکیوکیاگیا۔