ضلع ملتان میں ریسکیو1122نےگزشتہ24گھنٹوں کےدوران 364افرادکوریسکیوکیا

44

ملتان۔ 12 فروری (اے پی پی):ریسکیو 1122کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں میں ضلع ملتان میں358ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر364 افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں340،شجاع آبادمیں10 اور جلال پورپیروالامیں آٹھ ایمرجینسیز پیش آئیں۔جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد80ہے،ملتان شہر میں74جبکہ شجاع آباد اور جلال پور پیر والا میں تین،تین ٹریفک حادثات پیش آئے۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں238میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں229،شجاع آباد میں چھ اورجلال پور پیر والا میں تین میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں۔تین کرائم اور25متفرق ایمرجینسیزپرریسکیوکیا گیا۔مجموعی طور پر364افراد کو ریسکیو کیا گیا،ملتان شہر میں347،شجاع آباد میں نواورجلال پور پیر والا میں آٹھ افراد کوریسکیوکیاگیا۔