ضلع ملتان میں ریسکیو1122نےگزشتہ24گھنٹوں کےدوران 320افرادکوریسکیوکیا،ترجمان

98
مظفرگڑھ ،ریسکیو ٹیم نے ڈوبنے والے لڑکے کی لاش ورثا کے سپرد کر دی،ریسکیو زرائع

ملتان۔ 07 مارچ (اے پی پی):ریسکیو 1122کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں میں ضلع ملتان میں319ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر320 افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں303، شجاع آباد میں 7 اور جلال پورپیروالامیں 9 ایمرجینسیز پیش آئیں،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد81ہے

ملتان شہر میں78،شجاع آباد میں 2 اور جلال پور پیر والا میں ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں197میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں188،شجاع آباد میں پانچ اورجلال پور پیر والا میں چارمیڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں۔سات کرائم اور20متفرق ایمرجینسیزپرریسکیوکیا گیا۔

مجموعی طور پر320افراد کو ریسکیو کیا گیا،ملتان شہر میں304،شجاع آباد میں 7 اورجلال پور پیر والا میں 9 افراد کوریسکیوکیاگیا۔