ملتان۔ 13 مارچ (اے پی پی):ریسکیو 1122کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں میں ضلع ملتان میں321ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر329 افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں300، شجاع آباد میں نو اور جلال پورپیروالامیں 12 ایمرجینسیز پیش آئیں۔جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد74ہے،ملتان شہر میں70،شجاع آباد میں ایک اور جلال پور پیر والا میں تین ٹریفک حادثات پیش آئے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں207میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں198،شجاع ا آباد میں چاراورجلال پور پیر والا پانچ میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں۔نوکرائم اور19متفرق ایمرجینسیزپرریسکیوکیا گیا۔مجموعی طور پر329افراد کو ریسکیو کیا گیا،ملتان شہر میں305جبکہ شجاع آباداورجلال پور پیر والا میں12،12 افراد کوریسکیوکیاگیا۔