ضلع ملتان میں ریسکیو1122نےگزشتہ24گھنٹوں کےدوران 347افرادکوریسکیوکیا

102
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

ملتان۔ 11 ستمبر (اے پی پی):ریسکیو 1122کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں میں ضلع ملتان میں351ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر347 افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں 328، شجاع آباد میں16اورجلال پورپیروالامیں 7 ایمرجینسیزپیش آئیں۔جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد84ہے،ملتان شہر میں77،شجاع آباد میں چھ اور جلال پور پیروالا میں ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں209میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں197،شجاع آباد میں سات اور جلال پور پیر والا میں پانچ میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں۔چار کرائم اور37متفرق ایمرجینسیزپرریسکیوکیا گیا۔مجموعی طور پر347افراد کو ریسکیو کیا گیا،ملتان شہرمیں321،شجاع آباد میں17 اورجلال پور پیر والا میں 9 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔