ملتان۔ 31 جولائی (اے پی پی):ریسکیو 1122کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں میں ضلع ملتان میں340ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر322 افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں 316،شجاع آبادمیں19اورجلال پورپیروالامیں پانچ ایمرجینسیزپیش آئیں،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد62ہے،
ملتان شہر میں55،شجاع آبادمیں چھ جلال پور پیر والا میں ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں208میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں195،شجاع آباد میں دس اورجلال پور پیر والامیں تین میڈیکل ایمرجینسیزاٹینڈ کی گئی۔بارہ کرائم اور 45متفرق ایمرجینسیزپرریسکیوکیا گیا۔مجموعی طور پر322افراد کو ریسکیو کیا گیا،ملتان شہر میں296،شجاع آبادمیں20اورجلال پور پیر والا میں چھ افراد کو ریسکیو کیا گیا۔