23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںضلع مٹیاری میں قومی پولیو مہم کے انتظامات مکمل کرلیے ،ایک لاکھ...

ضلع مٹیاری میں قومی پولیو مہم کے انتظامات مکمل کرلیے ،ایک لاکھ 82 ہزار 850بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے

- Advertisement -

حیدرآباد۔ 11 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر مٹیاری لال ڈنو منگی نے متعلقہ محکموں کے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ 2اکتوبر سے 6 اکتوبر تک جاری قومی پولیو مہم کے تمام انتظامات مکمل کرلیں تاکہ مستقبل کے معماروں کو پولیو جیسے موذی مرض سے نجات دلائی جاسکے۔ انہوں نے انہیں مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی کڑی نگرانی کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ کوئی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہ سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

- Advertisement -

ان خیالات کا اظہار وہ آج دربار ڈپٹی کمشنر سیکرٹریٹ کے لطیف ہال میں آئندہ قومی پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ضلعی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کر رہے تھے اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نذیر ملاح، ڈی او ایجوکیشن آفیسر اقبال میمن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون منظور لغاری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو سید جنید شاہ، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر مظاہر علی، اسسٹنٹ کمشنر سعید آباد علی شان ملک، مختار کار مٹیاریوقار سومرو،ٹاؤن آفیسر مٹیاری اسرار حیدر مورائی، شعیب الرحمان قاضی، ڈاکٹر ونود اور متعلقہ محکموں کے دیگر افسران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر مٹیاری لال ڈنو منگی نے مزید کہا کہ پولیو جیسے موذی مرض کا مکمل خاتمہ انتہائی ضروری ہے اور اس تناظر میں ہم سب کو مل کر معصوم بچوں کو معذوری سے بچانے کے لیے کوششیں کرنا ہوں گی

اجلاس میں ڈی او ڈاکٹر نذیر احمد ملاح نے پولیو مہم کی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران ضلع مٹیاری کے پانچ سال سے کم عمر کے ایک لاکھ 82 ہزار 850بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے تحت ضلع کی 41 یونین کونسلوں کے لیے 123ایریا انچارجز تعینات کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ 527موبائل ٹیموں کے علاوہ 49 فکسڈ پوائنٹس اور 29ٹرانزٹ پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=389322

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں