رحیم یارخان ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنررحیم یارخان ظہیر انور جپہ کی زیر صدارت ضلع میں چینی کی دستیابی اور سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کے لئے شوگر ملز انتظامیہ اور شوگر ڈیلرز کا مشترکہ اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر آفیسر ریاست علی، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر علی ورک سمیت دیگر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلع میں چینی کی مقررہ نرخوں میں وافر دستیابی …
ضلع میں شوگر ملز کے پاس 1 لاکھ 45 ہزار میٹرک ٹن سے زائد چینی ذخائر موجود ہیں،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولررحیم یارخان

مزید خبریں
رحیم یارخان ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنررحیم یارخان ظہیر انور جپہ کی زیر صدارت ضلع میں چینی کی دستیابی اور سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کے لئے شوگر ملز انتظامیہ اور شوگر ڈیلرز کا مشترکہ اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر آفیسر ریاست علی، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر علی ورک سمیت دیگر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلع میں چینی کی مقررہ نرخوں میں وافر دستیابی یقینی بنائی جائے جبکہ دیگر اشیائے روزمرہ کی طلب و رسد کو بھی مانیٹر کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ عوام میں بھی مصنوعی مہنگائی کنٹرول بارے آگہی چلائی جائے کہ شہری خریداری کرتے وقت دکانداروں سے سرکاری نرخ نامہ کی لسٹ طلب کریں اور مقررہ شدہ قیمت سے زیادہ ہر گز ادائیگی نہ کریں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع کی شوگرملز میں 1لاکھ 45ہزار 262میٹرک ٹن چینی موجود ہیں جبکہ چینی کی شوگر ملز سے ڈیلرز کو ترسیل کو بھی سختی سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔








