ضلع ننکانہ صاحب میں ضلعی لیول کی وزیر اعلیٰ کھیلتا پنجاب گیمز 2024 اختتام پزیر

154

ننکانہ صاحب۔ 18 نومبر (اے پی پی):ضلع ننکانہ صاحب میں ضلعی لیول کی وزیر اعلیٰ کھیلتا پنجاب گیمز 2024 اختتام پزیر ہو گئی ہیں۔کرکٹ ، فٹبال، ہاکی ، کبڈی ، بیڈمنٹن اور اتھلیٹکس کے مقابلے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات کی تقسیم کے حوالے سے جمنازیم ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو تقسیم انعامات کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ، ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ لیول کے مقابلوں میں جیتنے والی اور رنر آپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔اے سی ننکانہ وجہیہ ثمرین ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اظہر محمود ، سیاسی و سماجی رہنماﺅ ں سمیت دیگر افراد بھی تقریب میں شریک تھے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے تقریب کے شرکاءاور کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلتا پنجاب گیمز میں کھلاڑیوں نے شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کیا ہے ، کھیلتا پنجاب گیمز کے مقابلوں کا آغاز یکم نومبر کو ہوا اور مقابلے 10نومبر کو اختتام پزیر ہوئے۔ اس موقع پرانہوں نے اے پی پی سے خصوصی طور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسمی شدت کے پیش نظر حکومتی ہدایات کے مطابق ڈوثرنل مقابلوں کا انعقاد ہو گا ، ضلعی انتظامیہ سپورٹس کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ڈی سی ننکانہ نے کہا کہ سپورٹس کے مقابلوں سے کھلاڑیوں کو کھیلنے کے مواقع میسر آئے ہیں ،

مقامی ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آیا ہے ، یہ کھلاڑی پراونشل اور پھر ملکی سطح پر کھیلیں گے۔ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے جیتنے والی ٹیم کو ایک لاکھ روپے و ٹرافی جبکہ رنر اپ ٹیم کو 50 ہزار روپے اور ٹرافی سے نوازا گیا۔