ضلع نوشہرہ سے تعلق رکھتے والے عازمین حج کےلیے (کل) ایک روزہ حج تربیتی پروگرام کا اہتمام

59
Hajj

پشاور۔ 19 جنوری (اے پی پی):ضلع نوشہرہ سے تعلق رکھتے والے سرکاری سکیم کے تحت حج 2025 کے منتخب عازمین حج کےلیے (کل) سوموار کو ایک روزہ حج تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اتوار کو ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان کی جانب سے سرکاری سکیم (تحصیل نوشہرہ، پبی و جہانگیرہ) کے تحت حج 2025 کے کامیاب منتخب خواتین و حضرات کےلیے (کل) پیر کو ایک روزہ حج تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے،

تمام خواتین و حضرات جو حج 2025 کےلیے سرکاری کوٹہ سکیم کے تحت منتخب ہوچکے ہیں وہ صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک امہ چلڈرن اکیڈمی مین جی ٹی روڈ نوشہرہ تشریف لائیں۔ تمام خواتین و حضرات اپنی اصل بینک رسید ہمراہ لائیں۔ رسید پیش کئے بغیر کسی کو داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

عازمین حج کو ہدایت کی گئی ہے کہ وزارت مذہبی امور کی ہدایات کے مطابق حج تربیتی پروگرام میں شرکت یقینی بنائیں۔ رہنمائی کیلئے حج ماسٹر ٹرینرز نوشہرہ پروفیسر مفتی محمد الیاس اور پروفیسر ضیاء الاسلام سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔