کراچی۔ 03 اپریل (اے پی پی):کراچی کے ضلع وسطی میں گزشتہ ماہ کے دوران موبائل فونز اور گاڑیاں چھینے کی وارداتوں میں نمایاں کمی ریکارڈکی گئی۔جمعرات کے روز ایس ایس پی وسطی کے دفتر سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، گزشتہ سال مارچ میں اسٹریٹ کرائمز کے 397واقعات رپورٹ ہوئے جو کہ 2025میں کم ہو کر262رہ گئے، سب سے زیادہ کمی ڈکیتی کے دوارن مزاحمت کرنے پر قتل کے واقعات میں دیکھی گئی ، جس میں رواں سال ایک واقع بھی رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ واضع رہے گزشتہ سالہ ڈکیتی مزاحمت پر 3شہری قتل ہوئے جبکہ 10زخمی ہوئے تھے ۔
رواں سال 3شہری زخمی ہوئے ہیں، اس ہی طرح فور وہیلر چھینے کا بھی کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ2024مارچ میں موٹر سائیکل چھیننے کے 173جبکہ چوری کے 838واقعات رپورٹ ہوئے تھے جس کے برعکس 2025میں موٹر سائیکل چھننے کے 79اور چوری ہونے کے 445واقعات رپورٹ کئے گئے ہیں جس میں 50فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اسٹریٹ کرائم سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ وسطی پولیس نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف بھی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578315