ضلع وہاڑی میں 2 لاکھ مستحق خاندانوں کو راشن بیگز فراہم کر دئیے گئے ہیں؛ڈپٹی کمشنر وہاڑی

64
Distribution of rations
Distribution of rations

وہاڑی ۔ 25 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے نگہبان رمضان پیکج ضلع وہاڑی میں بھر پور طریقے سے جاری ہے جس سے مستحقین کو ریلیف مل رہا ہے، ضلع وہاڑی میں 2لاکھ مستحقین خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کئے جا چکے ہیں، فوڈ ہمپرز کی تقسیم کا مقصد ماہ رمضان میں مستحق افراد کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے حسین شاہ نے مزید کہا کہ ڈسپیچ ٹیمیں مستحق افراد کے گھروں میں جا کر سکینگ کے بعد راشن بیگز تقسیم کر رہی ہیں تاکہ صحیح حقدار تک فوڈ ہمپرز پہنچ سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستحقین گھر پر موجود رہیں تاکہ سامان حقیقی افراد کو ڈلیور کیا جا سکے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈافراد اپنا فون نمبر ہمہ وقت آن رکھیں ڈسپیچ ٹیمیں آپ سے رابطہ کرکے اشیائے خوردونوش بروقت آپ کے حوالہ کریں گی۔