ضلع وہاڑی پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن،دو ہفتوں میں 107 اشتہاری مجرمان گرفتار،ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایات پر ضلع بھر میں مجرمان اشتہاری کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیاہے۔
ضلع وہاڑی پولیس نے دو ہفتوں میں مختلف جرائم کے 107 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ڈی پی او

مزید خبریں
بورے والا: اے پی پی: 15 ستمبر (اے پی پی):ضلع وہاڑی پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن،دو ہفتوں میں 107 اشتہاری مجرمان گرفتار،ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایات پر ضلع بھر میں مجرمان اشتہاری کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیاہے۔
گزشتہ دو ہفتوں کے دوران وہاڑی پولیس نے بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 107 مجرمان اشتہاری گرفتار کیے جن میں 18 اے کیٹگری جبکہ 89 بی کیٹگری کے اشتہاری شامل ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں اسی عرصہ کے دوران 39 مجرمان اشتہاری گرفتار ہوئے جن میں 8 اے جبکہ 31 بی کیٹیگری کے شامل تھے اور 2025 کے مقابلے میں 2026 میں اشتہاری مجرمان کی گرفتاری میں 174 فیصد اضافہ ہوااس موقع پر ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کا کہنا تھا کہ خطرناک اشتہاری مجرمان کے پاسپورٹس منسوخ کروانے اور بیرون ملک فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔ ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال نے مزید کہا کہ مؤثر حکمت عملی، مربوط کارروائیوں اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے باعث مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کا سلسلہ مزید جاری رہے گا۔








