بھکر۔ 14 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بھکرمحمد اشرف نے ہدایت کی ہے کہ ضلع بھر میں پرائس کنٹرول میکنزم پر حکومتی ویژن کیمطابق عملدرآمد کو یقینی بنایاجائے۔ روٹی،چکن ،پھل،سبزیوں،کریانہ اور بیکری آئٹمزکی قیمتوں کو خصوصی طور پر چیک کیا جائے اور گرانفروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جائیں۔انہوں نے یہ بات پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ تحصیلوں میں پرائس کنٹرول میکنزم پرعملدرآمد میں غفلت نہیں ہونی چاہیے اور گرانفروشوں کے خلاف ایکشن کی رپورٹ روزانہ بنیاد پر ڈپٹی کمشنرکے دفتر کو ارسال کی جائے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ماتحت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو مسلسل واچ کرنے بالخصوص روٹی اور چکن کی مقررہ قیمتوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے خود تندوروں، ہوٹلز اور بیکریوں کے دورے کرنے کی ہدایت کی۔
ہوم علاقائی خبریں ضلع پرائس کنٹرول میکنزم پر حکومتی ویژن کیمطابق عملدرآمد کو یقینی بنایاجائے،ڈپٹی...