ضلع گجرات میں چاول کی 71% کاشت مکمل ہو چکی ہے، ٹارگٹ 5لاکھ 9848ایکڑ ہے،ڈائریکٹر زراعت توسیع

102

گجرات۔ 24 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر صدارت رائس مینجمنٹ کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا ڈائریکٹر زراعت توسیع گجرات ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ نے بتایا کہ ضلع گجرات میں چاول کی 71% کاشت مکمل ہو چکی ہے جبکہ ٹارگٹ 5لاکھ 9848ایکڑ ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت پنجاب حکومت نے کسانوں کی فلاح وبہبود کیلئے کئی منصوبے شروع کیے ہیں ۔جن میں کسان کارڈ، سموگ کے کنٹرول کےلئے سپر سیڈر کی فراہمی اور کسانوں کی رہنمائی کے لیے زرعی گریجویٹس کی انٹرن شپ جیسے پروگرام قابل ذکر ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے محکمہ زراعت توسیع کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چاول کی کاشت کو مقررہ وقت پر یقینی بنایا جائے اور کاشتکاروں کے مسایل حل کرنے کے لیے متعلقہ محکموں تک پہنچائیں ۔اجلاس میں محکمہ زراعت کے افسران ،کاشتکاروں، کھادوں اور زرعی دویات کی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔