اسلام آباد ۔ 3 جون (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بتانا تھا کہ ضمانت کی مٹھائی کھانے سے پہلے ذہن میں رکھئے گا جان آخر لوٹ مار کا حساب دے کر ہی چھوٹنی ہے، دوسرا کوئی آپشن نہیں۔ ڈیل ملنی ہے نہ ہی سعودی، قطری اور لبنانی شہزادے آپ کی مدد کو آنے والے ہیں کیونکہ وہ بھی آپ کے کرتوت جان چکے ہیں اور وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ عمران خان ڈیل نہیں کرتا۔