ضمنی انتخاب سازشی چالباز ٹولے کے خلاف ایک ریفرنڈم ہے، آج سب گھروں سے نکلیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے عوام سے کہا ہے کہ آج سب گھروں سے نکلیں،ووٹ کی طاقت سے حقیقی آزادی کے ڈھونگ، فراڈ اور جھوٹ کو جڑ سے ختم کردیں۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب سازشی چالباز ٹولے کے خلاف ایک ریفرنڈم ہے،عوام معاشی ترقی، روزگار، کشمیر کا سودا اوراخلاقیات تباہ کرنے والے فارن فنڈڈ متکبر فتنے، ایبسولوٹلی …

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے عوام سے کہا ہے کہ آج سب گھروں سے نکلیں،ووٹ کی طاقت سے حقیقی آزادی کے ڈھونگ، فراڈ اور جھوٹ کو جڑ سے ختم کردیں۔

اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب سازشی چالباز ٹولے کے خلاف ایک ریفرنڈم ہے،عوام معاشی ترقی، روزگار، کشمیر کا سودا اوراخلاقیات تباہ کرنے والے فارن فنڈڈ متکبر فتنے، ایبسولوٹلی فراڈ جتھے اور غنڈوں سے نبردآزما ہیں۔