طائف میں اونٹ میلہ جاری، 56 ملین ریال کے انعامات دیئے جائیں گے

طائف میں اونٹ میلہ جاری، 56 ملین ریال کے انعامات دیئے جائیں گے

ریاض۔ 10اگست (اے پی پی):سعودی عرب کے شہر طائف میں اونٹوں کا سب سے بڑا میلہ جاری ہے جہاں اونٹوں کی دوڑ پر مجموعی طور پر 56 ملین ریال کے انعامات دیئے جائیں گے۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق اونٹ دوڑ مقابلے میں سب سے بڑا انعام ولی عہد کی تلوار ہے جو مقابلے میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ پوائنٹ حاصل کرنے والے اونٹ کے مالک کو دیا جائے گا اور یہ میلہ 44 دن تک جاری رہے گا جس میں کل 600 رائونڈ ہیں اور مقابلے میں پوزیشن لینے پر پوائنٹ دیئے جاتے ہیں۔

میلہ منتظمین کا کہنا ہے کہ مقابلے میں 14ہزار843 اونٹوں کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ مالکان کا تعلق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین، قطر، عمان، سوڈان اور امریکا سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اونٹوں کی مختلف نسلوں کے درمیان تیز رفتار کا جائزہ لیا جاتا ہے جبکہ ایک نسل سے تعلق رکھنے والے اونٹوں کے درمیان بھی مقابلے ہوتے ہیں۔