اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ طالبان کے محفوظ ٹھکانے کسی دوسری جگہ نہیں بلکہ افغانستان میں ہیں،پاکستان اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینے کیلئے پر عزم ہے،پاکستان افغانستان کے تنازعے کے حل کیلئے مذاکرات پر یقین رکھتا ہے،افغانستان کو خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ …
طالبان کے محفوظ ٹھکانے کسی دوسری جگہ نہیں بلکہ افغانستان میں ہیں،پاکستان اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینے کیلئے پر عزم ہے،ڈاکٹر ملیحہ لودھی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ طالبان کے محفوظ ٹھکانے کسی دوسری جگہ نہیں بلکہ افغانستان میں ہیں،پاکستان اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینے کیلئے پر عزم ہے،پاکستان افغانستان کے تنازعے کے حل کیلئے مذاکرات پر یقین رکھتا ہے،افغانستان کو خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہئیے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کے بارے میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے پاکستان کی مستقل مندوب نے افغانستان میں پائیدار امن کے لئےپاکستان کی جانب سے حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا اورکہا کہ افغانستان میں پائیدار امن خطے کے استحکام کے لئے ناگزیر ہے۔








