طالبان کے پاس حساس آلات کی موجودگی کی تحقیقات کریں گے،افغانستان

واشنگٹن ۔ 19 نومبر (اے پی پی) افغان وزارت دفاع کے عہدیداروں نے اعتراف کیا ہے کہ طالبان عسکریت پسندوں نے اندھیرے میں دیکھنے والے آلات حاصل کیے ہیں لیکن ان اطلاعات کی تصدیق کرنے سے گریز کیا ہے کہ طالبان کو یہ آلات مبینہ طور پر روس نے فراہم کیے ہیں۔رواں ہفتے حکام کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کی تحقیقات کریں گے کہ طالبان عسکریت پسندوں کو …

واشنگٹن ۔ 19 نومبر (اے پی پی) افغان وزارت دفاع کے عہدیداروں نے اعتراف کیا ہے کہ طالبان عسکریت پسندوں نے اندھیرے میں دیکھنے والے آلات حاصل کیے ہیں لیکن ان اطلاعات کی تصدیق کرنے سے گریز کیا ہے کہ طالبان کو یہ آلات مبینہ طور پر روس نے فراہم کیے ہیں۔رواں ہفتے حکام کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کی تحقیقات کریں گے کہ طالبان عسکریت پسندوں کو جن جدید آلات کا مبینہ استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے وہ دراصل روس سے حاصل کیے گئے ہیں۔وزارت دفاع کے ترجمان جنرل دولت وزیری نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ "ہم اس بات کو مسترد نہیں کر سکتے کہ طالبان اندھیرے میں دیکھنے والے چشمے استعمال کر رہے ہیں لیکن ان کے پاس یہ کافی تعداد میں نہیں ہیں،انھوں نے اس کا استعمال صوبہ فرح، ہلمند اور چند دیگر مقامات پر کیا۔

Leave a Reply