طاہر اشرفی کی راولپنڈی میں دستی بم دھماکہ کی مذمت

اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مشرق وسطی اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے راولپنڈی میں دستی بم دھماکے کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں طاہر محمود اشرفی نے راولپنڈی بم دھماکے کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان کی فوج، قوم اور سلامتی کے ادارے دہشت گردوں کو ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے …

اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مشرق وسطی اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے راولپنڈی میں دستی بم دھماکے کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں طاہر محمود اشرفی نے راولپنڈی بم دھماکے کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان کی فوج، قوم اور سلامتی کے ادارے دہشت گردوں کو ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں اور پاکستان دشمنوں کے عزائم نہ کل کامیاب ہوئے نہ اب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اہلِ پاکستان کی سلامتی کے لئے ہر طرح کے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔