اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):ملک سے طبی وجراحی آلات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبر2024تک کی مدت میں طبی وجراحی آلات کی برآمدات سے ملک کو154.23ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2فیصدزیادہ ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں طبی وجراحی آلات کی برآمدات سے ملک کو151.70ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا، اکتوبرمیں طبی وجراحی آلات کی برآمدات کاحجم 40.40ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 38.41ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 43.72ملین ڈالرتھا،گزشتہ مالی سال کے دوران طبی وجراحی آلات کی برآمدات کامجموعی حجم 457.44ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔