22.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںطلباء ہمارے مستقبل کے معمار ہیں ،طلباء اپنے تعلیم پرخاص توجہ دیں،...

طلباء ہمارے مستقبل کے معمار ہیں ،طلباء اپنے تعلیم پرخاص توجہ دیں، ڈپٹی کمشنر قلات

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 27 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن رہٹائرڈجمیل احمدبلوچ نے کہاہے کہ طلباء ہمارے مستقبل کے معمار ہیں ،طلباء اپنے تعلیم پرخاص توجہ دیں اور خوب محنت کریں محنت کبھی بھی ضائع نہیں ہوتا ،طلباء کمپیوٹر اور انٹر نیٹ کا مثبت استعمال کریں اور اپنے صلاحیتوں کو ملک وقوم کی ترقی کے لیئے خرچ کریں، طلباء دور جدید کے مطابق اپنا تعلیمی سفر جاری رکھیں، مقابلاتی امتحانات کے لیئے بھرپور تیاری کریں اور بڑے عہدوں پر فائز ہوکر اپنے علاقے کے لوگوں کی خدمت کے اہل بنیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نےگورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج دورے کے موقع پرزیرتعلیم طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرپرنسپل کالج پروفیسر شکیل بلوچ نے ڈپٹی کمشنر کو کلاس رومز لائبریری کمپیوٹر لیب سائنس لیب اور دیگر شعبہ جات کادورہ کرایا اور جاری کورسز سے متعلق بریفنگ دی ۔پرنسپل نے کالج کو درپیش مسائل سے بھی ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ اور دیگر سٹاف کی حاضریاں چیک کی کلاس رومز میں طلباء وطالبات سے ملاقات کی کورسز سے متعلق سوالات پوچھے اور انکے مسائل دریافت کیئے اورپرنسپل کو یقین دہانی کرائی کہ کالج کے مسائل کرنے کیلئے انتظامیہ ہرممکن سطح پر کوششیں کریگی۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں