اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) قومی ایئر لائن(پی آئی اے) کے ترجمان نے کہا ہے کہ طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کے سامان کی حوالگی کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ منگل کو ترجمان کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق شناخت کیلئے رکھی گئی 425 اشیاء میں سے 181 اشیاء لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ ان اشیاء میں زیورات، …
طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کے سامان کی حوالگی کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے، ترجمان پی آئی اے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) قومی ایئر لائن(پی آئی اے) کے ترجمان نے کہا ہے کہ طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کے سامان کی حوالگی کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ منگل کو ترجمان کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق شناخت کیلئے رکھی گئی 425 اشیاء میں سے 181 اشیاء لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ ان اشیاء میں زیورات، الیکٹرونکس، شناختی، تعلیمی اور دیگر دستاویزات شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق31 شہداء کے لواحقین نے اشیاء کا کلیم داخل کرکے اشیاء وصول کیں۔ باقی ماندہ اشیاء کیٹلاگ کی صورت ویب سائٹ پر ڈال دی گئی ہیں جہاں سے شناخت کرکے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ سامان کی حوالگی برطانوی ٹیم کی سرپرستی میں بین الاقوامی مروجہ اصولوں کے مطابق مرحلہ وار مکمل کی جارہی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پی آئی اے کے سینئر افسران جنرل منیجر پسنجر ہینڈنگ کی سربراہی میں 3 دن تک موقع پر موجود رہے جنہوں نے یہ سامان لواحقین کے حوالے کیا۔ تین روز کے دوران 67 فیملیز نے مقررہ جگہ کا دورہ کیا اور اپنے پیاروں کے سامان کی شناخت کی۔








