22.6 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںطے شدہ اصول ہے وقفہ سوالات کے دوران حکومتی یا اپوزیشن رکن...

طے شدہ اصول ہے وقفہ سوالات کے دوران حکومتی یا اپوزیشن رکن کو نکتہ اعتراض پر بات کرنےکی اجازت نہیں ہے ، سپیکر قومی اسمبلی

- Advertisement -

اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ طے شدہ اصول ہے کہ وقفہ سوالات کے دوران حکومتی یا اپوزیشن رکن کو نکتہ اعتراض پر بات کرنےکی اجازت نہیں ہے ۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن کےرکن اسد قیصر کی جانب سے وقفہ سوالات کے دوران بار بار نکتہ اعتراض پر بات کرنے کی کوشش کرنے اور بعد ازاں سپیکر ڈائس کے سامنے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر احتجاج کرنے پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن نے مل کر یہ فیصلہ کیا تھا کہ وقفہ سوالات کے دوران کسی کو بھی نکتہ اعتراض پر بات کرنے کی اجازت نہیں ہے ،تو اس کے بعد وقفہ سوالات کےدوران بار بار نکتہ اعتراض کی بات کرنا سمجھ سے بالا ہے ۔ نکتہ اعتراض پر بات کرنے کا موقع نہ دینے پر اپوزیشن اراکین ایوان سے واک آئوٹ کر گئے ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں