ظہیرعباس کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، یونس خان پانچویں نمبر پر بڑی ٹیسٹ اننگز کھیلنے والے پاکستانی بلے باز بن گئے

اوول ۔ 13 اگست (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے سینئر اور تجربہ کار بلے باز یونس خان نے انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار ڈبل سنچری داغ دی، یہ ان کے کیریئر کی چھٹی ڈبل سنچری ہے، خان نے پاکستان کی طرف سے پانچویں نمبر پر بڑی اننگز کھیلنے کا ظہیرعباس کا 34 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا، یونس نے انگلینڈ کے خلاف 218 رنز …

اوول ۔ 13 اگست (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے سینئر اور تجربہ کار بلے باز یونس خان نے انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار ڈبل سنچری داغ دی، یہ ان کے کیریئر کی چھٹی ڈبل سنچری ہے، خان نے پاکستان کی طرف سے پانچویں نمبر پر بڑی اننگز کھیلنے کا ظہیرعباس کا 34 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا، یونس نے انگلینڈ کے خلاف 218 رنز کی اننگز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا جبکہ ظہیرعباس نے 1982ءمیں پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 215 رنز کی اننگز کھیلی تھی، اس کے علاوہ یونس خان 35 برس کی عمر کے بعد تین ڈبل سنچریاں بنا کر کمار سنگاکارا کے ہم پلہ ہو گئے

Leave a Reply