عارف والا 19 نومبر (اے پی پی):عارف والا کے تھانہ قبولہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ میں فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک، اے ایس آئی شدید زخمی ہوگیا۔ نواحی گاؤں 20/KBکے نزدیک پولیس اور ڈاکوؤں میں مبینہ مقابلہ فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ تھانہ قبولہ کا اے ایس آئی مرشد شاہ شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس نے زخمی اے ایس آئی مرشد شاہ کو طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال عارفوا لا منتقل کردیا ،تھانہ قبولہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔