عارف والا ۔ 19 فروری (اے پی پی):تیزرفتار ٹرک اور موٹرسائیکل میں ٹکر2 ۔ کزن جاں بحق ہوگئے۔بوریوالہ روڑ پر تیزرفتار ٹرک نے سڑک کراس کرتے ہوئے موٹرسائیکل نمبر3676/ARA پرسوار وں کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں 25 سالہ منیب احمد اور 27 سالہ نوید احمد سکنہ83/EB زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئے ریسکیو1122اہلکاروں نے دونوں نوجوانوں کی ڈیڈ باڈیز کوتحویل میں لے کرآر ایچ سی ہسپتال محمدنگر منتقل کردیا تھانہ صدر پولیس مصروف تفتیش ہے۔