عازمین حج کو روانگی سے پانچ دن پہلے ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں، وزارت مذہبی امور کی عازمین حج کو ہدایت

Ministry of Religious Affairs
Ministry of Religious Affairs

اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نےعازمین حج کو ہدایات کی ہے کہ سعودی عرب روانگی سے کم از کم پانچ دن قبل ویکسینیشن کروا لیں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے اپنے آفیشل پیج پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب جانے والے عازمین حج اپنی روانگی سے پانچ دن پہلے (صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک) اپنے متعلقہ حاجی کیمپوں میں جا کر گردن توڑ بخار، موسمی انفلوئنزا اور پولیو سے بچاؤ کے قطرے پئیں تاکہ ان بیماریوں سے بچائو ممکن ہو سکے۔

واضح رہے کہ ہر عازم حج کو ایک بڑا سفری بیگ، ہاتھ میں پکڑنے والاایک چھوٹا بیگ، ایک جوتوں کا بیگ، مردوں کے لیے احرام کی پٹی اور خواتین کے لیے اسکارف پر مشتمل سامان بھی فراہم کیا جائیگا ۔