ہرارے۔6دسمبر (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے زمبابوے کو ہیضے کی وباء پر قابو پانے میں مدد کے لیے سامان اور ادویات کا عطیہ دیا ہے ۔
ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر برائے افریقہ ماتشیڈیسو موتی نے زمبابوے کے صحت اور بچوں کی دیکھ بھال کے وزیر ڈگلس مومبشورا کو سامان اور ادویات کی کھیپ سونپتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ہیضے کی وباء کو ختم کرنے کی اپنی کوششوں کو دوگنا کرنا ہے، کمیونٹی کو متحرک کرنا ہے، اور انہیں علاج کے مراکز میں منتقل کرنا ہے، تاکہ وہ علاج حاصل کریں جس سے جان بچ جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ عطیہ بہت بڑا اثر ڈالنے والا ہے اس وبا کو جلد از جلد ختم ہونا ہے۔واضح رہےکہ زمبابوے میں 30 نومبر تک ہیضے کے مجموعی طور پر 9,895 مشتبہ کیسز ریکارڈ کیے گئے، جن میں 9,466 صحت یاب ہوئے اور 53 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے ۔