عالمی ادارہ صحت کی لبنان، عراق اور شام کے لیے 2 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد جاری

جنیوا۔16مارچ (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران لبنان،عراق اور شام میں صحت کے شعبے میں مدد کے لیے 2 ملین ڈالر کے ہنگامی فنڈز جاری کر دیے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے گزشتہ روز بیان میں بتایا ہے کہ لبنان کے لئے ایک ملین ڈالر مختص کئے گئے ہیں تاکہ پبلک ہیلتھ ایمرجنسی آپریشنز سینٹر …

جنیوا۔16مارچ (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران لبنان،عراق اور شام میں صحت کے شعبے میں مدد کے لیے 2 ملین ڈالر کے ہنگامی فنڈز جاری کر دیے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے گزشتہ روز بیان میں بتایا ہے کہ لبنان کے لئے ایک ملین ڈالر مختص کئے گئے ہیں تاکہ پبلک ہیلتھ ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے ذریعے ہنگامی صحت رابطہ کاری کو مضبوط بنایا جا سکے، ٹراما کیئر میں اضافہ ہو،

بیماریوں کی بہتر نگرانی کی جائے اور ضروری ادویات و طبی سامان فراہم کیا جا سکے جبکہ عراق اور شام کے لئے 5،5 لاکھ ڈالر مختص کیے گئے ہیں تاکہ ہنگامی رابطہ کاری، بڑے حادثات سے نمٹنے، ضروری ادویات اور طبی سامان کی فراہمی، بے گھر افراد کو صحت خدمات اور بیماریوں کی نگرانی کو بہتر بنایا جا سکے۔ ڈبلیو ایچ او کی مشرقی بحیرہ روم کے لیے ریجنل ڈائریکٹر ہانان با لخے نے کہا کہ ایسے وقت میں جب صحت کی خدمات پہلے ہی شدید دباؤ کا شکار ہیں، فرنٹ لائن طبی عملے کو برقرار رکھنے اور اہم طبی خدمات جاری رکھنے کے لیے امداد انتہائی ضروری ہے۔

مزید خبریں