اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سوئٹزرلینڈ میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر گوگل کے ایشیا پیسیفک کے صدر سکاٹ بیومونٹ سے ملاقات کی۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پرسکاٹ بیومونٹ سےمل کر خوشی ہوئی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملاقات میں پاکستان کی ڈیجیٹل اکانومی، ہنر اور انتہائی موسمی واقعات کی پیشن گوئی کے لیے تکنیکی مدد کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان مقاصد کے لیے سرکاری اور نجی شراکت داری کو فروغ دینے کے منتظر ہوں۔