عالمی امن کے لئے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کو حل کیا جائے، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا اجلاس سے خطاب

اقوام متحدہ ۔ 6ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کئی عشروں سے حل طلب مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتے ہوئے، عالمی تنازعات کے حل میں اقوام متحدہ کے کردار کو مستحکم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔جنرل اسمبلی کے 73 ویں اجلاس سے قبل دنیا ، خوشحالی اور استحکام کو درپیش خطرات اور چیلنجز کی صورتحال امن کے کلچر کی تشکیل کے …

اقوام متحدہ ۔ 6ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کئی عشروں سے حل طلب مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتے ہوئے، عالمی تنازعات کے حل میں اقوام متحدہ کے کردار کو مستحکم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔جنرل اسمبلی کے 73 ویں اجلاس سے قبل دنیا ، خوشحالی اور استحکام کو درپیش خطرات اور چیلنجز کی صورتحال امن کے کلچر کی تشکیل کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستانی مندوب نے کہا کہ ہمیں طویل عرصہ سے حل طلب اور پیچیدہ تنازعات کو محض اس لئے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے کہ ان کا حل بظاہر مشکل نظر آتا ہے اس طرح تو پائیدار امن ایک خواب ہی رہے گا۔بڑے پیمانے پر پھیلی معاشی اور سماجی محرومیوں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور سیاسی و معاشی ناانصافیوں کی موجودگی میں پائیدار امن قائم نہیں کیا جاسکتا ۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ غیر ملکی قبضے اور بنیادی حقوق بشمول حق خود ارادیت سے انکار مقبوضہ علاقوں کے مکینوں اور جبر کا نشانہ بنائے جانے والے افراد میں ناانصافی کا احساس پیدا کرتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین اس صورتحال کی سب سے نمایاں مثالیں ہیں۔

مزید خبریں