عالمی اور ایشیائی مارکیٹ میں پیر کو خام تیل کے نرخوں میں ایک فیصد سے زائد کی کمی

نیویارک۔16 اپریل (اے پی پی) عالمی اور ایشیائی مارکیٹ میں پیر کو خام تیل کے نرخوں میں ایک فیصد سے زائد کی کمی آئی ہے جس کی وجہ شام کی صورتحال اور امریکا میں نئی آئل ڈرلنگ کی وجہ سے خام تیل کی پیداوار بڑھنا ہے ۔نیویارک مرکنٹائل میں مئی کے لئے برنٹ نارتھ کروڈ کی سپلائی کے سودے69 سینٹ کی کمی کے ساتھ 71.89 ڈالر فی بیرل اور امریکی …

نیویارک۔16 اپریل (اے پی پی) عالمی اور ایشیائی مارکیٹ میں پیر کو خام تیل کے نرخوں میں ایک فیصد سے زائد کی کمی آئی ہے جس کی وجہ شام کی صورتحال اور امریکا میں نئی آئل ڈرلنگ کی وجہ سے خام تیل کی پیداوار بڑھنا ہے ۔نیویارک مرکنٹائل میں مئی کے لئے برنٹ نارتھ کروڈ کی سپلائی کے سودے69 سینٹ کی کمی کے ساتھ 71.89 ڈالر فی بیرل اور امریکی ڈبلیو ٹی آئی کی سپلائی کے سودے 54 سینٹ کی کمی کے ساتھ 66.85 ڈالر فی بیرل پر طے پائے۔سنگا پور مرکنٹائل میں برنٹ 73 سینٹ (ایک فیصد)کی کمی کے ساتھ 71.85 ڈالر فی بیرل اور ر امریکی ڈبلیو ٹی آئی کی سپلائی 57 سینٹ(0.9 فیصد) کی کمی کے ساتھ 66.82 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

مزید خبریں