عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں جیلوں میں قید کشمیری رہنماﺅں اور نوجوانوں کی رہائی کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں، مشال ملک کی پی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ جیلوں میں قید کشمیری رہنماﺅں اور نوجوانوں کی رہائی کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں کیونکہ جیلوں میں کورونا وائرس کے باعث ان کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے، پاکستان کی مقبوضہ کشمیر کیلئے غیرمشروط حمایت قابل تحسین ہے اور کشمیری …

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ جیلوں میں قید کشمیری رہنماﺅں اور نوجوانوں کی رہائی کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں کیونکہ جیلوں میں کورونا وائرس کے باعث ان کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے، پاکستان کی مقبوضہ کشمیر کیلئے غیرمشروط حمایت قابل تحسین ہے اور کشمیری عوام تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ پیر کو پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مقبوضہ وادی کی موجودہ صورتحال پر سنگین تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جیلوں میں 100 سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جہاں پر زیادہ تر نوجوان اور علیحدگی پسند جماعتوں سے وابستہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری رہنماﺅں پر جعلی کیسز بنا کر انہیں جیلوں میں ڈالا گیا ہے، کورونا کے باعث پوری دنیا میں قیدیوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے اور مختلف ممالک نے قیدیوں کو رہا بھی کیا ہے اسلئے ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی برادری بھارتی حکومت پر زور دے کہ وہ بلاتاخیر تمام قیدیوں کو رہا کرے۔ مشال ملک نے کہا کہ بھارت میں کورونا وائرس وباءہر گزرتے دن کے ساتھ تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے اور گنجان آباد جیلوں میں اس کے پھیلنے کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی افواج طویل عرصے سے جاری کشمیریوں کی تحریک آزادی کو روکنے کیلئے معصوم لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے اور دنیا اپنے اقتصادی اور اسٹریٹیجک مفاد میں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، پاکستان کو چاہیے کہ وہ منظم خارجہ پالیسی اپناتے ہوئے مقبوضہ وادی میں بھارت کی سفاکیت کو روکنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔ مشال ملک نے کہا کہ بھارت ایک دہشت گرد اور ظالم ملک ہے، کورونا کے باوجود کشمیر میں بھارت کی سفاکیت میں ذرا بھی کمی نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت چاہے جتنا مرضی ظلم کر لے وہ نڈر کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی تحریک کو نہیں دبا سکے گا اور نہ ہی کشمیری اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی زیر قیادت فاشسٹ حکومت کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کیلئے آئے روز تشددآمیز اقدامات کر رہی ہے، اس سلسلے میں نئے ڈومیسائل قوانین متعارف کرانا اس کا بڑا حربہ ہے تاکہ ہندوﺅں کو کشمیر میں آباد کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں غیرقانونی طور پر ہندوﺅں کو آباد کرنا بی جے پی کا پہلے سے طے شدہ منصوبہ تھا، کشمیر میں لوگ تعلیم، صحت اور مواصلات کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

مزید خبریں