اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ عالمی برادری مسئلہ فلسطین کے جامع اور منصفانہ حل کیلئے اقدامات اٹھائے، مسئلہ فلسطین کا حل خطے اور دنیا کے مفاد میں ہے۔ جمعہ کو چیئرمین سینیٹ سینیٹرز کے وفد کے ہمراہ فلسطین کے سفارت خانے گئے ۓ اور فلسطین کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ چئیرمن سینیٹ نے کہا کہ نہتے فلسطینیوں پر قابض اسرائیلی فورسز کی جارحیت کی شدید مزمت کرتے ہیں،
معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز کے حملے ، غیر قانونی آبادی کاری اور قبضہ، فلسطینیوں کی جبری بے دخلی انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ مشرق وسطیٰ کے مسائل کی جڑ ہے، فلسطین کے مسلئے کا حل اقوام عالم اور خاص طور پر خطے کے امن کے لیے ناگزیرہے،انسانی حقوق کی علم بردار تنظیمیں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل فلسطین کے مسلئہ کو سنجیدہ لیتے ہوئے جلد سے جلد بہتری کے لئے اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری جتنا جلد ی ہو سکے مسئلہ فلسطین کے جامع اور منصفانہ حل کیلئے اقدامات اٹھائے،مسئلہ فلسطین کا حل فلسطینیوں، خطے اور دنیا کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج کے دن فلسطینی بھائیوں کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ آزمائش کی ہر گھڑی میں پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے
،پورے ملک میں یوم یکجہتی فلسطین بھرپور طریقے سے منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بحیثیت قوم جدوجہد آزادی میں فلسطینیوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گا اور ان کے حقوق کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھاتا رہے گا، تمام مسلم ممالک کی ذمہ داری ہے کہ مسلئہ فلسطین کے حل کے لئے مل کر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں۔ وفد میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی ، قائد ایوان سینیٹ ڈاکٹر شہزاد وسیم ودیگر سینیٹرز شامل تھے۔
وفد نے فلسطینی سفیر سے ملاقات میں اسرائیلی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ وفد کے شرکا نے اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان اور مسجد اقصیٰ پر حملے کی مزمت کی اور افسوس کا اظہار کیا۔ چئیرمن سینیٹ نے کہا کہ م مشکل کی اس گھڑی میں اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں،اسرائیلی جارحیت فلسطینی عوام کے حوصلے پست نہیں سکتی،یہودی آبادکار یروشلم میں قبلہ اوّل کی بیحرمتی سے باز رہیں،عورتوں اور بچوں سمیت نہتے فلسطینیوں پر بمباری انتہائی بزدلانہ فعل ہے۔پٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی فورمز پر آواز بلند کرتا رہےگا ، وشلم میں فلسطینیوں کو بےگھر کر کے یہودی آبادکاری بنیادی انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔