عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل میں موثر کردار ادا کرے ، ڈاکٹر ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ۔ 25 اگست (اے پی پی)اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا موثر کردار ادا کرے تاکہ خطہ میں امن کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72ویں سیشن کے دوران اپنی گفتگو میں کیا،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں …

اقوام متحدہ۔ 25 اگست (اے پی پی)اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا موثر کردار ادا کرے تاکہ خطہ میں امن کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72ویں سیشن کے دوران اپنی گفتگو میں کیا،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر بدترین مظالم ڈھائے جا رہے ہیں وہ آزادی سمیت اپنے تمام بنیادی حقوق سے محروم ہیں جو کہ اقوام متحدہ کے قوانین،انصاف اور انسانیت کی خلاف ورزی ہے۔متعدد بار ان دو اہم ایجنڈوں کو عالمی پلیٹ فارم پر اٹھایا گیا اس کے باوجود بھی حل نہیں نکالا جا سکا کیونکہ اس راہ میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ انسانوں کے ہی تخلیق کردہ جنگی آلات ہیں جو تباہی کا باعث بن رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ امن کے قیام کے لئے اقوام متحدہ کے تمام تر رکن ممالک کو مشاورت سے ایسی اصلاحات نافذ کرنا ہوں گی جن سے ان چیلنجز سے بخوبی نمٹا جا سکے اور خطے میں امن کے قیام کو ممکن بنایا جا سکے۔

Leave a Reply