عالمی برادری وزیراعظم عمران خان کی حکومت پر اعتماد کا اظہار کررہی ہے، ڈاکٹر شہبا زگل

اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ عالمی برادری وزیراعظم عمران خان کی حکومت پر اعتماد کا اظہار کررہی ہے، جاپان پاکستان سے آم، چاول، مچھلی اور ٹیکسٹائل کی مصنوعات درآمد کرنا چاہتا ہے۔ بدھ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مستحکم ہو رہا ہے، اللہ کے …

اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ عالمی برادری وزیراعظم عمران خان کی حکومت پر اعتماد کا اظہار کررہی ہے، جاپان پاکستان سے آم، چاول، مچھلی اور ٹیکسٹائل کی مصنوعات درآمد کرنا چاہتا ہے۔ بدھ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مستحکم ہو رہا ہے، اللہ کے فضل و کرم سے پاکستانی معیشت ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتری کی طرف گامزن ہے۔