عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارتی قابض افواج کی جانب سے بےگناہ کشمیریوں کی بے دریغ قتل و غارت گری کو فوری روکے ، انہیں تحفظ فراہم کریں،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض فورسز کے ہاتھوں ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں میں 9 کشمیری نوجوانوں کی ماورائے عدالتی قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ بھارتی فورسز نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ علاقے شوپیاں میں ”جعلی“ مقابلوں اور نام نہاد ”کورڈ اینڈ سرچ“ کارروائیوں میں 9 مزید کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔ پیر کو …

اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض فورسز کے ہاتھوں ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں میں 9 کشمیری نوجوانوں کی ماورائے عدالتی قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ بھارتی فورسز نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ علاقے شوپیاں میں ”جعلی“ مقابلوں اور نام نہاد ”کورڈ اینڈ سرچ“ کارروائیوں میں 9 مزید کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔ پیر کو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ یہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارتی قابض افواج کی جانب سے بےگناہ کشمیریوں کی بے دریغ قتل و غارت گری کو فوری روکے اور انہیں تحفظ فراہم کریں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے خلاف جرائم کےلئے بھارت کو جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کرتا رہے گا۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی قابض فورسز کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کو ”جعلی“ مقابلوں اور ”کورڈون اینڈ سرچ“ کارروائیوں میں غیر قانونی عدالتی قتل کی کاروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ ماضی میں بھی قتل، تشدد، جبری گمشدگیاں، قید اور بربریت کشمیری عوام کو محکوم بنانے میں ناکام ہوئیں اورمستقبل میں بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ ترجمان نے کہا کہ کشمیریوں کی بھارت کے غیر قانونی قبضہ کے خلاف مزاحمت اور سلامتی کونسل کے قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کے حصول کیلئے ان کا عزم روز بروز مستحکم ہوتا جا رہا ہے۔