عالمی برادری ہرشخص کو سستی رہائش کی فراہمی کے لیے اقدامات میں اضافہ کرے،اقوام متحدہ

77

اقوام متحدہ۔4اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے کہا ہے کہ عالمی برادری ہرشخص کو سستی رہائش کی فراہمی کے لیے اقدامات میں اضافہ کرے۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ نے ہیبی ٹیٹ کے عالمی دن کے موقع پر بیان میں کہا کہ سب کو بجلی، پانی، صفائی، ٹرانسپورٹ اور دیگر بنیادی سہولیات تک رسائی کے ساتھ ساتھ سستی رہائش فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات اور سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آب و ہوا کی تبدیلی ، تنازعات اور کورونا وائرس سے کمزورآبادیاں زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 1 ارب سے زیادہ لوگ پرہجوم بستیوں میں رہتے ہیں جہاں رہنے کے لیےرہائش ناکافی ہے اور یہ تعدادہر روز بڑھتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامع، محفوظ، لچکدار اور پائیدار انسانی بستیاں اہمیت کی حامل ہیں ۔