عالمی برادری ہندوستان کے جوہری ہتھیاروں کے تحفظ اور سلامتی پر سنجیدگی سے غور کرے، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری پر زور دیاہے کہ وہ ہندوستان کے جوہری ہتھیاروں کے تحفظ اور سلامتی پر سنجیدگی سے غور کرے جو فاشسٹ ،نسل پرست ہندو بالا دست مودی حکومت کے کنٹرول میں ہے ۔یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس سے خطہ بلکہ دنیا پر بھی اثر پڑسکتا ہے ،مقبوضہ کشمیر میں محصور 90 لاکھ کشمیریوں کی زندگی خطرے …

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری پر زور دیاہے کہ وہ ہندوستان کے جوہری ہتھیاروں کے تحفظ اور سلامتی پر سنجیدگی سے غور کرے جو فاشسٹ ،نسل پرست ہندو بالا دست مودی حکومت کے کنٹرول میں ہے ۔یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس سے خطہ بلکہ دنیا پر بھی اثر پڑسکتا ہے ،مقبوضہ کشمیر میں محصور 90 لاکھ کشمیریوں کی زندگی خطرے میں ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اتوار کو اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر دنیا میں خطرے کی گھنٹیاں بجنی چاہئیں۔انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں اپنے مبصرین بھیجے۔ بھارتی مسلمانوں کی حالت زار سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ 40 لاکھ بھارتی مسلمانوں کو حراست اور شہریت منسوخی کا سامنا ہے، آر ایس ایس کے غنڈے پورے بھارت میں تباہی مچا رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارت پرفاشسٹ ہندووں نے جرمن نازیوں کی طرح قبضہ کرلیا ہے، جن بوتل سے باہر آچکا، اب دنیا سنجیدگی سے بھارتی ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت کے متعلق سوچے۔ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار فاشسٹ مودی کے ہاتھ لگ چکے ہیں جس پر دنیا کونوٹس لینا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ہندو بالادستی کے ایجنڈے پر چلنے والی مودی حکومت، نہ صرف پاکستان بلکہ نہرو اور گاندھی کے ہندوستان کے ہر طبقہ فکر خصوصا اقلیتوں کیلئے بھی خطرہ ہے۔ نازی نظریہ، مودی کی بی جے پی اور آر ایس ایس کے نسل کشی پر مبنی ایجنڈے کے درمیان تعلق کو ہر کوئی جانتا ہے۔

مزید خبریں