اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ عالمی برداری نے بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ثبوتوں کو سنجیدگی کے ساتھ لیا ہے، 5 اگست 2019ء کے اقدام کے بعد عالمی سطح پر بھارت کی پوزیشن کمزور ہوئی ہے، بھارت فالس فلیگ آپریشنز جیسے ڈرامے رچا رہا ہے اور عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے ایل او سی …
عالمی برداری نے بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ثبوتوں کو سنجیدگی کے ساتھ لیا ہے، میجر جنرل بابر افتخار کا گلوبل ویلج سپیس کو انٹرویو

مزید خبریں
اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ عالمی برداری نے بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ثبوتوں کو سنجیدگی کے ساتھ لیا ہے، 5 اگست 2019ء کے اقدام کے بعد عالمی سطح پر بھارت کی پوزیشن کمزور ہوئی ہے، بھارت فالس فلیگ آپریشنز جیسے ڈرامے رچا رہا ہے اور عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ جمعرات کو گلوبل ویلج سپیس کو اپنے انٹرویو میں انہوں نے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ڈوزیئر کے اہم نکات اجاگر کئے اور ایل او سی کی صورتحال، سی پیک، ففتھ جنریشن وار فیئر پر تفصیلی گفتگو کی۔ میجر جنرل بابر افتخار نے کہاکہ دنیا اب بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کی بات کر رہی ہے، پاکستان دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کا ڈوزیئر سامنے لایا ہے۔ پاکستان نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت بھی پیش کئے ہیں، ڈوزیئر سامنے آنے کے بعد دنیا بھارتی دہشت گردی پر کھل کر بات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دفتر خارجہ نے ڈوزیئر سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کو پیش کیا، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بھی ڈوزیئر پیش کیا گیا، او آئی سی کی وزرائے خارجہ کے اعلامیہ میں بھی اس پر بات کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم عالمی سطح پر بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے معاملہ کو مزید آگے لے کر جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اقتصادی راہداری ایک گیم چینجر منصوبہ ہے، اس منصوبہ میں پورے خطہ سے روابط کی صلاحیت ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطہ کی خوشحالی کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ چینی پارٹنر سی پیک منصوبے کی سیکورٹی انتظامات سے مطمئن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کو نقصان پہنچانے کی ہر بھارتی سازش کو ناکام بنائیں گے اور انشاء اﷲ سی پی ہر روز پہلے سے زیادہ ترقی کرے گا۔ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل نے کہاکہ ہمیں خطے کی صورتحال کو نارملائز کرنے کی ضرورت ہے۔ افغان امن عمل کے متعلق انہوں نے کہاکہ ہم افغان قیادت سے اس مسئلے پر بات کرتے رہتے ہیں، اس سلسلہ میں ایک باقاعدہ میکنزم موجود ہے۔ کورونا صورتحال پر انہوں نے اس سلسلہ میں میڈیا کے کردار کی تعریف کی اور کہاکہ کورونا صورتحال سے متعلق آگاہی کیلئے این سی او سی بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ میجر جنرل بابر افتخار نے کہاکہ کورونا کی پہلی لہر میں جو خامیاں سامنے آئیں انہیں ہنگامی بنیادوں پر دور کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں اور دوسری لہر کی تیاری پہلی لہر کے مقابلے میں خاصی بہتر ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم کورونا کی دوسری لہر کا بہتر طور پرمقابلہ کر رہے ہیں اور اس حوالہ سے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ کورونا کی دوسری لہر میں ہم سب کو زیادہ احتیاط اور ایک دوسرے کی مدد کی ضرورت ہے۔








